
تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایک سینئر وکیل دورانِ بحث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق، منگل کے روز سینئر وکیل وینوگوپال راؤ ہائی کورٹ کے کورٹ ہال نمبر 21 میں اپنے موکل کی جانب سے دلائل دے رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں گر پڑے۔
ساتھی وکلا اور عدالتی عملے نے فوراً ایمبولینس بُلوا کر انہیں عثمانیہ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، مگر راستے میں ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے۔
وکیل کی اچانک موت پر ججوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی تمام بنچوں کی کارروائی معطل کر دی۔ علاوہ ازیں، تمام عدالتوں میں سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔