مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین علی اکبر احمدیان سے عراق کی حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، دونوں ممالک کے مفادات اور انہیں درپیش مشترکہ خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔
احمدی نے عراق کے لیے ایران کی جامع حمایت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو انتہائی برادرانہ قرار دیا۔