[]
گرڈیہہ: اے آئی ایم آئی ایم امیدوار برائے ڈرمی ضمنی انتخابات پر مبینہ پاکستان نواز نعرے بلند کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا ہے جب پارٹی سربراہ اسد الدین اویسی کی عام ریالی جھارکھنڈ ضلع گریڈ میں منعقد ہورہی تھی۔
گریڈ کے ڈپٹی کمشنر ڈی سی نمن پری یش لکرا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ایف آئی آر ڈرمی پولیس اسٹیشن میں اے آئی ایم آئی ایم امیدوار عبدالمبین رضوی کے خلاف درج کیاگیا ہے کیونکہ وہ پروگرام کے آرگنائزر تھے۔ جس میں مظفر حسن نورانی اور دیگر بھی شامل ہیں۔
یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جس کے دوران یہ سناگیا کہ سامعین میں سے کسی نے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ اویسی کی تقریر کے دوران لگایا۔
یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ حاضرین میں سے کسی نے لگایا۔ جب اسد اویسی تقریر کررہے تھے۔ ویڈیو کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنا ہے۔
سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی جسے گریڈھ ضلع انتظامیہ نے جاری کیا ہے۔ ڈرمی ضمنی انتخاب کیلئے فلائنگ اسکواڈ کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس نے ایف آئی آر ڈرمی پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت درج کی ہے۔
پولیس کو اس شخص کی تلاش ہے جس نے نعرہ لگایا۔ تاہم اے آئی ایم آئی ایم جھارکھنڈ صدر محمد شاکر نے الزام کو مسترد کردیا اور کہاکہ ویڈیو سے چھیڑچھاڑ کی گئی ہے۔