برازیل کی 33 سالہ فٹنس انفلوئنسر کی قلب پر دوہرے حملے کے بعد موت

[]

براسیلیا: برازیل کی فٹنس انفلوئنسر لاریسا بورجیس 33 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

العربیہ کے مطابق بورجیس کو 20 اگست کو گراموڈا کے قصبے میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

برطانوی ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق وہ پیر کو اپنی موت تک ایک ہفتے تک کومے میں رہیں۔ اس دوران انہیں دل کا دوبارہ دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

ارکان خاندان نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی اپنی زندگی کے لئے بہا دری سے لڑی جبکہ ان کے بہت سے فالورز نے اس کے جانے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

برازیلین انفلوئنسر کو اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 33,000 لوگ فالو کرتے ہیں، جہاں وہ اپنے سفر اور صحت اور تندرستی سے متعلق مواد اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی تھیں۔

دل کا دورہ پڑنے سے کچھ دن پہلے اس نے اپنی مختلف تصاویر پوسٹ کیں اور وہ مکمل طور پر خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اسی دوران بورجیس کی لاش گھر لانے اور آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے ارکان خاندان نے کراؤڈ فنڈنگ کا سہارا لیا ہے اور بورجیس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات روانہ کریں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *