صیہونی وزیر خارجہ کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں نئی ​​شکایت درج

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیلجیئم میں قائم قانونی فرم “ہند رجب” نے صیہونی  وزیر خارجہ “گدون ساعر” کے خلاف غزہ کی پٹی میں اجتماعی قتل  کے الزام میں عالمی عدالت انصاف میں شکایت درج کرائی ہے۔ 

صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت نے لکھا کہ یورپ میں متعدد فلسطینی کارکنوں کی طرف سے قائم کردہ تنظیم ہند رجب  نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے برسلز کے دورے سے قبل عالمی عدالت انصاف میں شکایت جمع کرائی ہے۔

 اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ جدعون ساعر نیتن یاہو کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم میں ملوث رہے ہیں۔
 
 قابل ذکر ہے کہ “ہند رجب” انسٹی ٹیوٹ فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جرائم کے بارے میں دستاویزات جمع کرنے اور بین الاقوامی سطح پر صہیونی کمانڈروں اور فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے اقدام کرتا ہے۔

ہند رجب ایک 5 سالہ فلسطینی بچہ تھا جسے 29 جنوری 2024 کو غزہ شہر کے جنوب میں صہیونی فوج نے اہل خانہ سمیت شہید کردیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *