تیز گڑگڑاہٹ کی آواز، گلیوں میں بھاگتے لوگ اور دہشت، دہلی والوں نے بیاں کیا زلزلے کا منظر

زلزلہ کے جھٹکوں کے کچھ لمحے بعد ہی دہلی کی گلیاں صبح سویرے لوگوں سے بھر گئیں۔ جو جاگ نہیں سکے تھے انہیں جھنجھوڑ کر اٹھایا گیا، بچے-بوڑھے سبھی نیند سے اٹھے اور جلدی جلدی گلی میں آ گئے۔ اونچی اونچی عمارتوں پر رہنے والے لوگ کھٹاکھٹ سیڑھیاں پھاند کر نیچے اترنے لگے۔ خیریت رہی کہ زلزلہ کچھ ہی سیکنڈ تک تھا۔ اور کچھ نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ کے جھٹکوں کا اثر ختم ہونے کے فوراً بعد سبھی نے اپنے اپنے رشتہ داروں کو فون لگا کر ان کی خیریت دریافت کی۔ کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا کا اسٹیٹس اَپڈیٹ دیا اور دنیا کو اپنے محفوظ ہونے کی جانکاری دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *