
کیف: یوکرین میں صدارتی انتخابات 26 اکتوبر 2025 کو ہوں گے۔ یہ بات یوکرین کے سابق صدر پیٹرو پوروشینکو نے اتوار کو کہی۔
جب پوروشینکو سے یوکرین میں صدارتی انتخابات کے لیے ممکنہ وقت بتانے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے یوکرینی نیوز آؤٹ لیٹ سینسر ڈاٹ نیٹ کو بتایا: “اسے لکھیں: اس سال 26 اکتوبر۔”
سابق صدر نے متعدد ذرائع کا حوالہ دیا جن میں موجودہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر کے نمائندے، قانون نافذ کرنے والے اداروں، یوکرینی سینٹرل الیکشن کمیشن اور یوکرینی پرنٹنگ پلانٹ شامل ہیں، جو مبینہ طور پر پہلے ہی انتخابات کے لیے درکار بیلٹ کی گنتی کر رہے ہیں۔
نیوز آوٹ لیٹ نے بتایا کہ یوکرین کے اسکولوں کو بھی مبینہ طور پر آئندہ انتخابات کے لیے “بیلٹ بکس تلاش کرنے” کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔