دہلی زلزلہ: وزیر اعظم کی لوگوں سے پُرسکون اور ہوشیار رہنے کی اپیل، دہلی پولیس نے جاری کیا ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر

زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد دہلی کی کیئرٹیکر وزیر اعلیٰ آتشی اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی لوگوں کے محفوظ رہنے کی تمنا کی۔ آتشی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “دہلی میں ابھی ایک تیز جھٹکا آیا، ایشور سے پرارتھنا کرتی ہوں کہ سبھی محفوظ ہوں گے۔” اروند کیجریوال نے آتشی کے پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “میں سبھی کی حفاظت کے لیے دعا کرتا ہوں۔”

وہیں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے دہلی-این سی آر میں لگے زلزلہ کے تیز جھٹکوں پر کہا، ” یہ زلزلہ کافی ڈرانے والا تھا، ایشور سبھی کو محفوظ رکھے۔”

ادھر زلزلہ کے تیز جھٹکوں کے بعد دہلی پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر جاری کر دیا ہے۔ دہلی پولیس کی طرف سے ‘ایکس’ پر کیے گئے پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ، “امید ہے آپ سبھی لوگ محفوظ ہوں گے۔ کسی بھی ایمرجنسی مدد کے لیے 112 ڈائل کرکے ہم سے رابطہ کریں۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *