
دیہات اور منڈل سطح کے نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق پیدا کرنے اور ان کے فروغ کے لیے کھمم کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں راجیو گاندھی کرکٹ ٹرافی کا انعقاد کیا گیا۔
اس ٹرافی کا افتتاح کھمم کے رکنِ اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کے فرزند ڈاکٹر ٹی یوگیندر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
واضح رہے کہ متحدہ کھمم ضلع کے 17 منڈلوں کی ٹیموں کو اس کرکٹ ٹرافی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ٹی یوگیندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت دیہات اور منڈل سطح کے نوجوانوں کو کھیلوں میں فروغ دینے کے لیے راجیو گاندھی کرکٹ ٹرافی کا انعقاد کر رہی ہے، تاکہ دیہی اور مقامی سطح پر بھی کھیلوں کو ترقی دی جا سکے۔
کھمم کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں منعقدہ راجیو گاندھی کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ 5 دن تک جاری رہے گا، جس میں متحدہ کھمم ضلع کے 17 منڈلوں کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔