مغربی بنگال: لوکپور بم دھماکہ معاملہ میں این آئی اے کورٹ کا بڑا فیصلہ، مجرم کو 10 سال کی سزا، مفرور بیٹوں کی تلاش جاری

عدالت نے مجرم ببلو منڈل کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 286 اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعہ 3 اور 5 کے تحت کارروائی کی ہے۔ اس کے علاوہ ان پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایساین آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس
این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

کولکاتہ کی این آئی اے اسپیشل کورٹ نے ہفتہ (15 فروری) کو لوکپور بم دھماکہ معاملہ میں ملزم ببلو منڈل کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اس کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 286 اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعہ 3 اور 5 کے تحت کارروائی کی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے ببلو منڈل پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

واضح ہو کہ یہ معاملہ سال 2019 کا ہے جب مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے لوکپور علاقے میں ببلو منڈل کے گھر پر ایک زوردار بم دھماکہ ہوا تھا۔ اس حادثے کے بعد لوکپور پولیس نے ببلو منڈل کے 2 بیٹوں نرنجن منڈل اور مرتنجے منڈل کو گرفتار کیا تھا۔ حالانکہ بعد میں انہیں ضمانت مل گئی اور اس کے بعد وہ سب فرار ہو گئے۔ پولیس کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے ببلو منڈل نے جون 2022 میں عدالت میں خود سپردگی کیا تھا۔

بم دھماکہ کی تحقیقات کے دوران پولیس کو شبہ ہوا کہ ببلو منڈل اور اس کے بیٹوں کے گھر میں غیر قانونی طریقے سے دھماکہ خیز مواد جمع کی جا رہی تھی اور وہیں پر دیسی بم بنائے جاتے تھے۔ اس کے بعد ستمبر 2020 میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اس معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لے لی۔ تحقیقات کے بعد 5 سمبر 2022 کو این آئی اے نے تینوں ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی جس میں دھماکہ خیز مواد جمع کرنے اور غیرقانونی طور پر بم بنانے کے ثبوت ملے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ معاملے میں ببلو منڈل کو سزا سنائے جانے کے باوجود اس کے دونوں بیٹے اب بھی فرار ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیاں مسلسل ان کی تلاش کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔ وہیں این آئی اے کو امید ہے کہ جلد ہی ببلو منڈل کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا اور اس پورے معاملے سے جڑے باقی رازوں سے بھی پردہ اٹھایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *