ستیندر جین معاملے میں نچلی عدالت کی کارروائی ملتوی کرنے پر ای ڈی کا اتفاق، گزشتہ سال کی تھی مخالفت

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سابق ایم ایل اے ستیندر جین کی پریونشن آف منی لانڈرنگ (پی ایم ایل اے) معاملے میں ان کے خلاف نچلی عدالت کی کارووائی ملتوی کرنے کی عرضی کی گزشتہ سال مخالف کرنے کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے اپنا مزاج بدل دیا ہے۔ ایجنسی نے پیر کو دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ جین کی درخواست سے متفق ہے۔

واضح رہے کہ ستیندر جین نے گزشتہ سال مئی میں راؤز ایونیو ضلع عدالت میں پہلی بار عرضی داخل کی تھی۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ الزام طے کرنے کے مرحلے میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی ملتوی کر دی جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ معاملے میں جانچ جاری ہے، لیکن الزام طے کرنے کے لیے اسے پورا نہیں مانا جا سکتا۔ جین نے یہ بھی بتایا تھا کہ جرم کی آمدنی پر ‘الگ الگ رائے’ رہی ہے اور سی بی آئی نے ان کے خلاف آمدنی سے زیادہ املاک کے الزامات کی آگے کی جانچ شروع کر دی جس کا نتیجہ اس وقت زیر التوا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *