لبنان، حکومت کی ملک مخالف پالیسیوں پر عوام سراپا احتجاج، حزب اللہ کا الٹی میٹم+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران سے بیروت جانے والی پرواز کو منسوخ کرنے کے بعد لبنان میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے بیروت ایئرپورٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

حزب اللہ کی دعوت پر لبنان کے عوام نے کل شام کو بڑا مظاہرہ کیا تاکہ صہیونی حکومت کی مداخلت، مسلط کردہ شرائط اور لبنان کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی پر احتجاج اور اپنی ناراضگی کا اظہار کریں۔

یہ احتجاجی مظاہرہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے امام خمینی (رح) روڈ پر ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق لبنانی فوج کے اہلکاروں نے کوکودی پل سے مظاہرین پر پتھر پھینکے اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ المیادین کے صحافی نے بھی تصدیق کی کہ فوج نے حاج محمود قماطی کی تقریر کے دوران آنسو گیس کا استعمال کیا۔

حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ محمود قماطی نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں مانتے کہ ہمارا ملک امریکہ اور اسرائیل کے قبضے میں ہو۔

انہوں نے لبنانی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جھکنا چاہتے ہو، مگر مزاحمت کسی کے دباؤ کو قبول نہیں کرے گی۔ ہم امریکہ اور اسرائیل کے ذلت آمیز اقدامات اور احکامات کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔ بیروت ایئرپورٹ پر ایرانی طیاروں کی آمد پر پابندی لبنان کی توہین اور امریکی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ ہم اس جبر کو قبول نہیں کریں گے۔ ایران ہمارا دوست ملک ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *