صہیونی حکومت کا حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت نے جنوبی لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر عباس احمد محمود کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔

صہیونی وزیر جنگ اسرائیل کاتز نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی فضائی یونٹ کے ایک کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم انہوں نے مذکورہ کمانڈر کا نام نہیں لیا۔

صہیونی دعوے کے بارے میں حزب اللہ نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب المیادین نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے جرجوع میں ایک گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور تین زخمی ہوئے۔

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے کفرکلا میں شدید دھماکہ ہوا ہے۔

تاحال حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *