ریاض شہر اور اس کے قرب و جوار میں مسلسل بارش – سردی میں پھر شدت

ریاض ۔ کے این واصف 

مملکت کے دارالحکومت ریاض اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعرات کی شب سے کبھی تیز کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ سلسلہ پیرتک جاری رہنے کی پیش قیاسی ہے۔ ریاض میں ابھی سردی کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ اس مسلسل بارش کی وجہ سے سردی میں پھر ایک بار شدت پیدا ہوگئی۔ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے۔ عام خیال ہے کہ سردی کا سلسلہ کچھ اور طویل ہوا تو مارچ شروع ہونے کے باوجود رمضان میں صائمین کو گرمی کا سامنا کرنا نہیں پڑےگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *