
”مجھے تمام لوگ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کا امیتابھ بچن 2کہتے ہیں اورمیرے ساتھ سیلفی کھنچواتے ہیں جس سے مجھے کافی خوشی ہوتی ہے“۔
یہ الفاظ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے 14سالہ لڑکے ہیمنت کے ہیں جو دسویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔عمومادسویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے14تا15برس کے طلبا کا قد 5فیٹ تا5.7تک ہوتا ہے تاہم ہیمنت کے قد نے اس کو ضلع بھر میں انفرادی مقام دلایا ہے کیونکہ اس کا قد 6.8فیٹ ہے۔
اس کے غیرمعمولی قد نے مقامی عوام کی توجہ حاصل کی ہے۔ ہیمنت کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی لمبائی قدرتی طور پر بڑھی ہے اور وہ اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہیمنت خود بھی اپنی لمبائی پر خوش ہے اور مستقبل میں باسکٹ بال جیسے کھیلوں میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ہیمنت نے کہا کہ انھیں دوست اور ٹیچرس کہتے ہیں کہ اس کا قد اچھا ہے لہذا وہ پولیس میں ملازمت حاصل کرے لیکن وہ اس میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ موقع ملا تو وہ ہیرو بننا چاہتا ہے۔اس نے کہا”میں تلنگانہ میں کم عمر کا پہلا لڑکا ہوں جس کا قد6.8فیٹ ہے۔ مجھے سب لوگ دوسرا امیتابھ بچن کہتے ہیں جس پر مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔“اس کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دوست ان کیلئے خوش قسمتی ہے۔ا
ن کے ساتھ تصویر کھنچوایا اچھا لگتا ہے۔وہ کلاس میں سب سے اچھی بات کرتا ہے۔وہ تمام کی مدد بھی کرتاہے۔ہیمنت کے دوست ہونے پر ان کو فخرہے۔اس کی ماں کا کہنا ہے کہ ہیمنت کے نانا کا قد بھی ہیمنت کی طرح تھا۔
جہاں بھی میرا بیٹاجاتا ہے فوجی، پولیس عہدیدار اوردیگر افراد اس کے ساتھ سیلفتی لیتے ہیں۔قد سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ فخر محسوس کرتی ہے کہ اسکے باپ جیسا اسکا بیٹا ہے۔ گاوں میں لوگ کہتے ہیں کے ہیمنت کو فوج یا پھر پولیس میں بھرتی ہونا چاہئے۔
اس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ بھی فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کے اسکول میں بڑے قد والا لڑکا تعلیم حاصل کررہا ہے۔یہ لڑکا بہت ہی اچھی طبیعت کا مالک ہے۔ہیمنت ضلع عادل آباد مستقر کے گورنمنٹ گزیٹیڈ ہائی اسکول نمبر2 میں زیرتعلیم ہے۔