مہر نیوز نے مطابق، ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری نے تہران میں ایران اور قازقستان کے اقتصادی اجلاس سے خطاب کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور قازقستان نے ہمیشہ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
نوری نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے پاس زراعت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کی سطح کو بڑھانے کی اعلیٰ صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک تجارت اور معیشت کے شعبوں میں مزید وسعت کا مشاہدہ کریں گے۔