ستمبر کے پہلے ہفتہ میں بارش کا امکان

[]

حیدرآباد: جولائی میں ریکارڈ بارش کے بعد حیدرآباد میں اگست کا مہینہ بہت ہی خشک گزرا ہے اس ماہ اب تک کوئی خاص بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، یکم اگست سے 28 اگست تک حیدرآباد میں 22.5 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے، جو کہ بہت ہی کم رہی۔ پچھلے دو مہینوں جون اور جولائی میں ریکارڈ کی گئی بارش کے مقابلے یہ بارش کا 10 فیصد بھی نہیں ہے۔

یکم جون سے 31 جولائی کے درمیان حیدرآباد میں 410 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ اگرچہ جون کے مہینے میں بارش کم ہوئی تھی، لیکن جولائی میں زیادہ بارش نے اس کمی کو اچھی طرح پورا کیا۔

مانسون کے آغاز سے حیدرآباد میں 432 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اوسط بارش 450 ملی میٹر ہے۔

ریاست بھر میں 551 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ نارمل بارش کے مقابلے میں 640 ملی میٹر ہونا ہے آئی ایم ڈی حکام نے موسمی حالات میں تبدیلی کی وجہ مانسون کا رخ ہمالیہ کی طرف تبدیلی کو قرار دیا اور اس کے نتیجے میں ہماچل پردیش سمیت کی ریاستوں میں بہت زیادہ بارش ہوئی۔

مانسون کے رخ میں تبدیلی کے واقعات کبھی کبھار ہوتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مانسون کا رخ جنوب کی طرف سے آ جائے گا اور ستمبر کے پہلے ہفتہ میں پورے تلنگانہ میں بارش ہو سکتی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *