عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک چھوٹے سے شہر پرتاپ گڑھ سے نکل کر ملک کے مشہور شاعر اور سیاست دان بنے۔ انہوں نے اپنے سفر کی مشکلات اور تجربات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشاعرے بھی کسی سیاست سے کم نہیں ہوتے اور یہی تجربہ ان کے سیاسی سفر میں بھی کام آیا۔
تقریب میں مشہور شاعرہ لتا حیا اور بالی ووڈ کے معروف گیت کار اے ایم تراز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ لتا حیا نے عمران پرتاپ گڑھی کی شاعری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کلام نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہے۔ اے ایم تراز نے عمران پرتاپ گڑھی سے اپنی دیرینہ وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں ہمیشہ شخصیات کو زندہ رکھتی ہیں اور عمران پرتاپ گڑھی کی یہ کتاب بھی ادب کے میدان میں ایک یادگار اضافہ ثابت ہوگی۔