امریکہ سے ملک بدرکئے جانے والوں کی پروازوں کے امرتسر اترنے پربھگونت مان ناراض

بھگونت مان نے کہا کہ کبھی مرکزی حکومت پنجاب کے فنڈز روک دیتی ہے اور اب امریکہ سے ملک بدر کئے جانے والے ہندوستانیوں کے طیارے امرتسر میں اتارے جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

امریکہ سے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر دو خصوصی طیارے امرتسر پہنچیں گے۔ پہلی پرواز 15 فروری کو پہنچ رہی ہے جبکہ دوسری پرواز  16 فروری کو پہنچ رہی ہے۔ ان طیاروں کی امرتسر میں لینڈنگ کو لے کر پنجاب میں ایک نیا سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل 5 فروری کو پہلی پرواز امرتسر پہنچی تھی، جس میں امریکہ سے 104 غیر قانونی تارکین وطن لائے گئے تھے۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ملک بدر کیے گئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے صرف امرتسر کا انتخاب کیوں کیا گیا، جب کہ انھیں دوسری ریاستوں میں بھی اتارا جا سکتا تھا۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر سخت اعتراض کیا۔ وہ جمعہ کو امرتسر پہنچے اور اس معاملے پر پریس کانفرنس کی۔ بھگونت مان نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ مرکزی حکومت پنجاب کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ کبھی مرکزی حکومت پنجاب کے فنڈز روک دیتی ہے، اب امریکہ سے ملک بدر کئے جانے والے ہندوستانیوں کے طیارے امرتسر میں اتارے جا رہے ہیں، پہلا طیارہ بھی امرتسر میں اترا، وزیر اعلیٰ  مان نے کہا کہ مرکزی حکومت ایسا کیوں کر رہی ہے، اس کے لیے امرتسر کا انتخاب کیوں کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت صرف بدنام کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔ یہ قومی مسئلہ ہے۔ ایک طرف وزیر اعظم  مودی ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں تو دوسری طرف ملک بدر کیے گئے لوگوں کو بیڑیوں میں ڈال کر واپس بھیجا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ اس طیارے کو امبالہ میں کیوں نہیں اتارا جا رہا، یہ صرف پنجاب اور پنجابیوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ جب فلائٹ شروع کرنے کا کہا جاتا ہے تو مودی سرکار کو ہماری یاد نہیں آتی اور اب امریکہ سے آنے والے ان طیاروں کو امرتسر میں اتارا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ نے بھی مرکزی حکومت پر سیاسی سازش کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت پنجاب کو بدنام کرنے کے لیے جان بوجھ کر امریکہ سے آنے والی پروازوں کو امرتسر میں اتار رہی ہے۔ یہ پروازیں ہریانہ یا گجرات میں کیوں نہیں اترتی ہیں؟ یہ واضح ہے کہ بی جے پی پنجاب کو نشانہ بنا رہی ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق کانگریس کے رکن اسمبلی پرگٹ سنگھ نے بھی مرکزی حکومت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بدر کئے جانے والوں میں پنجابی نوجوان بھی شامل ہیں لیکن یہ پروازیں صرف پنجاب میں کیوں اتر رہی ہیں؟ وزیر اعظم مودی امریکہ میں ہیں، وہ وہاں کی حکومت سے پوچھیں کہ ہمارے نوجوانوں کو ہتھکڑیوں اور زنجیروں میں کیوں بھیجا جا رہا ہے؟

بی جے پی کی پنجاب یونٹ کے صدر سنیل جاکھڑ نے اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن غیر ضروری طور پر اس معاملے کو اجاگر کر رہی ہے۔ یہ سبھی ہندوستانی شہری ہیں، کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے صرف اس وجہ سے کہ فلائٹ امرتسر میں اتری۔ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے، ہمیں اسے سیاسی رنگ دینے کے بجائے سوچنا چاہیے کہ لوگ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کا خطرہ کیوں مول لے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *