جرمنی: میونخ میں زیلنسکی اور امریکی نائب صدر کے درمیان ملاقات سے قبل کار نے لوگوں کو روندا، تقریباً 20 افراد زخمی

میونخ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان گورہارڈ پیشکے نے بتایا کہ ملزم جب بھیڑ میں لوگوں کو روند رہا تھا تب کئی لوگ جان بچانے کے لیے آس پاس کی عمارتوں میں چلے گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>
user

جرمنی میں ایک تیز رفتار کار ہجوم میں داخل ہوکر کئی لوگوں کو روند ڈالا، جس میں تقریباً 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جرمنی کے میونخ میں پیش آیا ہے۔ واضح ہو کہ یہاں جمعہ (14 فروری) کو میونخ سیکورٹی کانفرنس شروع ہوگا جس میں شامل ہونے کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی آج (جمعرات 13 فروری) کو یہاں پہنچیں گے۔

واضح ہو کہ یہ حادثہ میونخ کے سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے پاس دچاؤر اسٹراسے اور سیڈل اسٹراسے کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو موقعۂ واردات سے حراست میں لے لیا ہے۔ جرمنی کے مقامی میڈیا براڈکاسٹر بی آر کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک ٹریڈ یونین کی جانب سے منعقد مظاہرے کے دوران ہوئی۔ یہاں ایک سفید رنگ کی کار مظاہرین کے درمیان داخل ہو گئی اور کئی لوگوں کو ٹکر مار دی۔

یونین کا کہنا ہے کہ اسے اس واقعہ کے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور زخمیوں کو  فوری طور پر میڈیکل سہولیات فراہم کرائی گئیں۔ حالانکہ اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ ہے یا حادثہ۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی افراد میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ میونخ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان گورہارڈ پیشکے نے بتایا کہ ملزم جب بھیڑ میں لوگوں کو روند رہا تھا تب کئی لوگ جان بچانے کے لیے آس پاس کی عمارتوں میں چلے گئے تھے۔ بی آر نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کار جان بوجھ کر بھیڑ میں داخل کی گئی۔ عینی شاہد نے کہا کہ ’’میں مظاہرے میں شامل تھا۔ جب کار بھیڑ میں داخل ہوئی تو میں دوڑ کر بھاگا۔ ایک آدمی کار کے نیچے پڑا تھا۔ تھوڑی دیر میں پولیس وہاں آئی اور کار کی کھڑکی پر گولی چلائی، جس کے بعد ڈرائیور نے خود سپردگی کر دی۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ 61واں میونخ سیکورٹی کانفرنس (ایم ایس سی) 14 سے 16 فروری 2025 تک میونخ کے ہوٹل بیئریشر ہاف میں منعقد ہوگا۔ میونخ سیکورٹی کانفرنس کے منتظمین نے سربراہان مملکت اور حکومتوں کے ساتھ ساتھ تقریباً 150 وزارء اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیڈران میں سے 60 سے زائد شرکاء کی اطلاع دی ہے۔ حالانکہ شرکاء کی مکمل فہرست ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *