گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما نے ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ اور پرانی حویلی کو اس کی بے مثال تعلیمی خدمات کے لئے ایوارڈ پیش کیا ۔ ڈان گروپ آف اسکولس کے مینجنگ ڈائرکٹر وصی الرحمن نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ یہ ایوارڈ تقریب سی آئی ٹی ڈی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ انڈیا کی طرف سے چہارشنبہ کو کتریا ہوٹل سوماجی گوڑہ میں رکھی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر جشنو دیو ورما نے کہا کہ تعلیم کوئی معمولی کام نہیں ہے بلکہ یہ ایک مشن ہے اور سب کے لئے معیاری تعلیم کے راستے میں کئی چیالنجس ہیں جنہیں ایسے تعلیمی اداروں کے عزم کے ذریعہ دور کیا جاسکتا ہے۔ ڈان اسکول میں بچوں کی مجموعی تربیت کیلئے ایک انوکھے طریقہ تعلیم پر عمل کیا جاتا ہے جس میں جدید ٹکنالوجی جیسے انٹرایکٹیو بورڈس کا ہر کلاس میں استعمال شامل ہے ۔ڈان کے علاوہ بعض دوسرے تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کو بھی ایوارڈس پیش کئے گئے ۔ ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے چیرمین فضل الرحمن خرم ۔ صدر سی آئی ٹی ڈی انڈیا سورت سنگھ ملہوترا ۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس گوپالا کرشنا ۔ سی آئی ٹی ڈی انڈیا کے جوائنٹ سکریٹری حسینی بختیار ۔ سریٹری جنرل طہورہ ماہین اس موقع پر موجود تھے ۔
گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما نے ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ اور پرانی حویلی کو اس کی بے مثال تعلیمی خدمات کے لئے ایوارڈ پیش کیا
