مہا کمبھ میں عقیدت مندوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پریاگ راج میں آٹھویں جماعت تک کے اسکول 15 فروری تک بند رہیں گے۔ آٹھویں جماعت تک کے بچوں کی کلاسز 15 فروری تک آن لائن ہوں گی۔
پریاگ راج میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ میں ہر روز زبردست بھیڑ پہنچ رہی ہے، جس کی وجہ سے پریاگ راج میں آٹھویں جماعت تک کے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھاری بھیڑ کی وجہ سے پریاگ راج میں آٹھویں جماعت تک کے اسکول اب 15 فروری تک بند رہیں گے۔ اب اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کی پڑھائی 15 فروری تک آن لائن موڈ میں جاری رہے گی۔ پچھلے تین ہفتوں سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول صرف آن لائن موڈ میں چل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مہا کمبھ کے پانچویں اسنان تہوار ماگھی پورنیما کے موقع پر بدھ کی شام 6 بجے تک دو کروڑ سے زیادہ لوگوں نے گنگا اور سنگم میں ڈبکی لگائی۔ اس دوران حکومت نے ہیلی کاپٹر سے نہانے والے عقیدت مندوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ بدھ کی صبح سے ہی گنگا اور سنگم گھاٹ کی طرف چاروں سمتوں سے خواتین، مرد، بزرگ اور بچے سمیت عقیدت مندوں کی آمد ہو رہی ہے۔
میلے کی انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کی شام چھ بجے تک دو کروڑ سے زیادہ لوگوں نے سنگم اور گنگا میں اسنا ن یعنی غسل کیا۔ 13 جنوری کو مہا کمبھ کے آغاز سے اب تک 48.25 کروڑ سے زیادہ لوگ یہاں اسنان کر چکے ہیں۔ تمام کلپواسیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور صرف مجاز پارکنگ کا استعمال کریں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔