ہتک عزتی معاملہ: ممتا بنرجی سمیت 4 ترنمول لیڈران کے خلاف گورنر سی وی آنند بوس نے بھیجا 11 کروڑ روپے کا نوٹس

گورنر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں تمام لیڈران سے کہا گیا ہے کہ آپ نے گورنر کو بدنام کیا ہے۔ اگر فوراً معافی نہیں مانگی گئی تو ہتک عزتی معاملہ میں 11-11 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی /  تصویر: آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی /  تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / تصویر: آئی اے این ایس

user

مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور گورنر کے درمیان پھر سے تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ گورنر سی وی آنند بوس نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس لیڈر کنال گھوش کے ساتھ ساتھ 2 ترنمول اراکین اسمبلی کو ہتک عزتی کا نوٹس بھیجا ہے۔ گورنر کی جانب سے بھیجے گئے اس نوٹس میں تمام لیڈران سے کہا گیا ہے کہ آپ نے گورنر کو بدنام کیا ہے۔ اس سلسلے میں اگر فوری طور پر معافی نہیں مانگی گئی تو 11-11 کروڑ روپے پر مشتمل ہتک عزت کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ یہ نوٹس ممتا بنرجی کے علاوہ جن اراکین اسمبلی کو بھیجا گیا ہے ان میں نومنتخب رکن اسمبلی سینتیکا بنرجی اور رعیت حسین شامل ہیں۔ ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی گورنر نے وزیر اعلیٰ اور اراکین اسمبلی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔

دراصل مئی 2024 میں بنگال کی 2 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوا، جس میں بارانگر سیٹ سے سینتیکا بنرجی اور بھگوان گولہ سیٹ سے رعیت حسین نے جیت حاصل کی۔ دونوں نو منتخب اراکین کی حلف برداری کے معاملے میں ایک مسئلہ پیدا ہو گیا۔ گورنر نے اسمبلی کے اسپیکر کو حلف دلانے کا حق نہیں دیا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر دونوں کو حلف دلائیں۔ گورنر کے اس فیصلے سے دونوں اراکین اسمبلی ناراض ہو گئے اور ان دونوں نے راج بھون جا کر بھی حلف لینے سے انکار کر دیا۔ ان اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ راج بھون محفوظ نہیں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حلف برداری کے تنازعے کے دوران دونوں اراکین اسمبلی نے گورنر پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔ گورنر اور دونوں اراکین اسمبلی کے درمیان جو رسہ کشی چل رہی تھی اسی بیچ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی راج بھون کے حوالے سے سنگین تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’راج بھون خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔‘‘

دھیان دینے والی بات یہ ہے کہ کولکاتا ہائی کورٹ نے ممتا بنرجی سے راج بھون کے بارے میں اس طرح کا تبصرے کرنے سے منع کیا تھا۔ بہرحال، گورنر سی وی بوس نے جو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے اس میں معافی نہ مانگنے کی صورت میں 11-11 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا ذکر ہے۔ ان سب میں دلچسپ بات یہ ہے کہ سینتیکا بنرجی کے پاس مجموعی ملکیت 45 لاکھ اور رعیت حسین سرکار کے پاس مجموعی ملکیت 3 کروڑ روپے ہے۔ وہیں ممتا بنرجی کی مجموعی مالیت 16 لاکھ روپے ہے جس کی جانکاری انہوں نے حال ہی میں دی تھی۔ سینتیکا بنگلہ فلم اداکارہ ہیں تو رعیت حسین سرکار نے ترنمول کانگریس سے سیاسی کیریئر کی شروعات کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *