کشی نگر مسجد پر بلڈوزر کارروائی پر مایاوتی نے اٹھایا سوال، حکومت سے مذہبی تفریق پر روک لگانے کا مطالبہ

لکھنؤ: اتر پردیش کے کشی نگر میں مدنی مسجد پر بلڈوزر کارروائی کے معاملے پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کی مذہبی تفریق پر مبنی کارروائیوں پر فوری روک لگائے۔

مایاوتی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کشی نگر کے ہاٹا علاقے میں واقع مدنی مسجد کے مبینہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کی خبر عوام میں غم و غصے کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو فوراً اس معاملے کا نوٹس لے کر مذہبی تفریق پر مبنی اقدامات کو روکنا چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *