مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایران کے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ریاض ریجن کے نائب امیر، ملک کے نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر دفاع، وزارت خارجہ کے حکام، اور سعودی عرب کے ثقافتی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں ایرانی سفیر نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ خاص طور پر خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
علی رضا عنایتی نے گذشتہ دو سالوں میں سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے صیہونی رژیم کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین میں جنگ بندی کے لیے ممالک کی کوششوں پر زور دیا۔
تقریب میں ایرانی دستکاری کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں قالین، ٹیپسٹری، خطاطی کے نمونے اور ایران کے تاریخی مقامات کی تصاویر وغیرہ شامل تھیں۔