مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کے موقف کا اظہار کیا۔
انہوں نے مغرب کے ساتھ جوہری مذاکرات کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یورپ کے ساتھ ایران کا تعامل ان ممالک کی عملی کارکردگی اور اقدامات سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی 2018 میں جوہری معاہدے سے دستبرداری نے ہمارے لیے ثابت کیا کہ امریکہ قابل بھروسہ نہیں ہے۔
مہاجرانی نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بیان باز نہیں بلکہ عملی کارکردگی کا خواہاں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر مغرب کی کارکردگی ایران کے ساتھ دوستی کی حمایت کرتی ہے تو ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔
حکومتی ترجمان نے یاد دلایا کہ امریکیوں نے ہی ایران کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کو توڑا اور دستبرداری اختیار کی، لہذا ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔