مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ایک خط میں رہبر معظم انقلاب کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے
الہام علییف کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اپنی اور آذربائیجان کے عوام کی جانب سے، اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور حضرت عالی اور ایران کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ آذربائیجان اور اسلامی جمہوریہ ایران اچھی ہمسائیگی پر مبنی دوستانہ تعلقات اور مشترکہ روحانی اقدار کے حامل ہیں اور مجھے یقین ہے کہ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام اور اچھی ہمسائیگی کی بنیاد پر استوار اور خطے کے استحکام میں معاون ثابت ہوں گے۔