مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے شہر حمص کے علاقے السخنہ میں بارودی سرنگ دھماکے سے اڑ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم چار شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کہا جاتا ہے کہ العکیدات قبیلے سے تعلق رکھنے والے یہ شامی شہری اپنی گاڑی کے ساتھ حمص کے نواح میں بھیڑیں چرانے کے لیے چراگاہ تلاش کر رہے تھے کہ وہ ایک بارودی سرنگ کا شکار ہوئے۔
شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے اب تک اس ملک کے درجنوں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔