نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے آج کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہندوستان کے دیہی علاقوں میں صحت کی بہتر خدمات دستیاب نہیں ہیں۔
راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر نڈا نے کہا کہ کورونا کے دوران تمام شہریوں کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صحت کارکنان ملک کے کونے کونے میں پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بچوں کی شرح اموات اور زچہ بچہ کی شرح اموات میں زبردست کمی آئی ہے۔ نو کروڑ سے زیادہ ماؤں اور بہنوں کی کینسر کی جانچ کی گئی ہے۔
دو سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو لازمی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ یہ اس لیے ممکن ہے کیونکہ طبی کارکن ہر شخص تک پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آروگیہ مندر اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں تک طبی خدمات پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ دیہی علاقوں میں صحت کی بہتر خدمات موجود نہیں ہیں۔
آیوش کے وزیر پرتاپراؤ گنپت راؤ جادھو نے کہا کہ آیوروید ادویات کی تیاری کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔ اس کے لیے ایک موثر ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آیوروید کی دوائی روایتی طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس کے لیے کرائے گئے سروے کے مطابق دیہی اور شہری علاقوں میں آیوروید ادویات کے بارے میں اطلاعات موجود ہیں۔
مسٹر جادھو نے کہا کہ ای سنجیوانی پورٹل مختلف زبانوں میں دستیاب ہے اور درخواست کئے جانے پر دوسری زبانیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔
ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر نڈا نے کہا کہ ای سنجیونی سستی اور آسان ہے اور دور دراز علاقوں میں بہت کارآمد ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص آیوشمان بھارت سے منسلک ابھا کارڈ میں اپنی طبی تفصیلات پیش کر سکتا ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے کہا کہ ملک میں ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی تعداد بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔