وزیر اعظم مودی کا تین روزہ دورۂ فرانس، 'اے آئی ایکشن سمٹ' کی مشترکہ صدارت اور دو طرفہ مذاکرات

دورے کے دوران دونوں رہنما وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے اور ہندوستان-فرانس سی ای او فورم سے خطاب کریں گے۔ بدھ کو مودی اور میکرون پہلی عالمی جنگ میں قربان ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارگوز جنگی یادگار کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں، مودی مارسیلی میں ہندوستان کے نئے قونصل خانے کا افتتاح کریں گے۔

دونوں رہنما کیڈاراش کا بھی دورہ کریں گے، جہاں بین الاقوامی تھرمو نیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر (آئی ٹی ای آر) منصوبہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق، یہ وزیر اعظم مودی کا فرانس کا چھٹا دورہ ہے۔ فرانس کے بعد وہ اپنے دو ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں امریکہ روانہ ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *