ٹرمپ ایران پر حملے کی جرائت نہیں رکھتا، جنرل حاجی زادہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی برکت سے ایران بہت مضبوط اور مستحکم ہوگیا ہے۔

22 بہمن کی ریلی کے دوران مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہم عوام کو اطمینان دلانا چاہتے ہیں کہ ملک پر کسی بیرونی حملے کے بارے میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی زبانی دھمکیوں سے ایران مرعوب نہیں ہوگا کیونکہ ایران بہت طاقتور اور مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو درپیش اندرونی مشکلات حل کرنا چاہئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *