ایرانی وزارت خارجہ کی عوام سے ریلیوں میں شرکت کی اپیل

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ 22 بہمن کو انقلاب اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کی ریلیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 بہمن کی ریلیاں عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد اور ملک کی آزادی کے اعلان کا ذریعہ ہیں۔ ان ریلیوں کے ذریعے دنیا کو ایرانی عوام کی وحدت اور انسجام کا پیغام ملتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 46 سالوں کے دوران انقلاب اسلامی کی بدولت ایران نے دشمن کی مسلط کردہ جنگوں، غیر منصفانہ پابندیوں اور سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی وسیع اور مربوط شرکت قومی یکجہتی کو مستحکم کرنے اور مستقبل کے چیلنجوں کو بے اثر کرنے اور قومی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اچھا موقع ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *