سردیوں کی ایک بار پھر واپسی! شمالی ہندوستان میں بارش اور برف باری سے سردی بڑھنےکے امکان

اگلے چند دنوں تک پورے شمالی ہندوستان، شمال مشرقی ہندوستان، دہلی، اتر پردیش اور تلنگانہ میں موسم کی یہ حالت رہے گی، بعض مقامات پر دھند کا بھی ایلرٹ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

شمالی ہندوستان میں موسم سرما میں نرمی شروع ہو گئی ہے۔ دوپہر کی دھوپ نے سخت سردی سے راحت فراہم کر دی ہے۔ اس سب کے درمیان محکمہ موسمیات نے ایک اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات یعنی آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مشرق میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، جبکہ اتر پردیش میں دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ اس قسم کا موسم آئندہ چند روز تک دیکھا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بنگلہ دیش میں طوفانی ہواؤں کا ایک دائرہ بنتا  نظر آ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے اگلے پانچ دنوں تک اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ میں بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔ اس دوران بادل گرج سکتے ہیں، آسمانی بجلی گر سکتی ہے اور تیز بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑی ریاستوں میں اب بھی برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت منفی تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

دہلی این سی آر میں ان دنوں موسم صاف ہے۔ تاہم ہوا کی رفتار میں کمی کی وجہ سے اس کا معیار گر گیا ہے۔ صبح اور شام میں قدرے سردی ہوتی ہے جب کہ تیز دھوپ کی وجہ سے دوپہر خوشگوار ہوتی ہے۔ اس سب کے درمیان محکمہ موسمیات نے 11 فروری اور 12 فروری کو دہلی میں موسم صاف رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا اندازہ ہے۔ آئندہ دو روز تک شدید سردی نہ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، دن کے وقت جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

اتر پردیش میں بھی سردی کی شدت میں کمی آ رہی ہے لیکن آنے والے دنوں میں موسم خراب رہنے کی امید ہے۔ 11 فروری کو موسم صاف رہے گا تاہم مشرقی اور مغربی علاقوں میں دھند پڑ سکتی ہے۔ 12 فروری تک آسمان ابر آلود رہ سکتا ہے۔ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ 14 فروری تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بہار کا کم سے کم درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 فروری تک کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جانے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی راجستھان میں موسم خشک رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش میں برف باری اور کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا ایلرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 12 فروری تک بارش کا ایلرٹ بھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *