مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر قم کے عوام نے 22 بہمن کی ریلی میں بھرپور اور وسیع پیمانے پر شرکت کرکے انقلاب اور اسلامی نظام کی حمایت کا اظہار کیا۔
ریلی میں شریک افراد ایران کے پرچم اور انقلابی نعروں پر مشتمل بینرز اٹھائے مرکزی راستے پر گامزن رہے۔ اس موقع پر نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں کی بھرپور شرکت نے اتحاد اور یکجہتی کا منظر پیش کیا۔
یہ ریلی ہر سال انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر پورے ایران میں نکالی جاتی ہے اور قم، جو ایک اہم مذہبی اور انقلابی شہر ہے، یہاں ہمیشہ عوام کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
منتشر شدہ تصاویر اور ویڈیوز قم کے عوام کی امام خمینیؒ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سے عقیدت اور وفاداری کی عکاسی کرتی ہیں۔ شرکاء نے “مرگ بر امریکہ”، “مرگ بر اسرائیل” اور “استقلال، آزادی، جمہوری اسلامی” جیسے نعرے لگا کر اسلامی نظام اور انقلابی مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا۔
یہ عظیم الشان ریلی ایک بار پھر اس حقیقت کو نمایاں کرتی ہے کہ ایرانی عوام اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمنوں کی ہر سازش کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور انقلاب اسلامی کے اہداف کی حفاظت کر رہے ہیں۔