حیدرآباد کے دیوان دیوڑھی کے کمرشیل کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ،کپڑوں کی تقریبا 30 دکانات جل کرخاکستر

حیدرآباد: پرانے شہر حیدرآباد کے دیوان دیوڑھی میں پیر کی صبح ایک کمرشیل کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

عمارت کی چوتھی منزل پر لگی آگ،تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔اس آگ نے تقریبا 30دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس واقعہ میں کئی کروڑروپئے کا نقصان ہوا۔ دوسری اورتیسری منزل پر کپڑے کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچ گیا۔ فائر فائٹر کے عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تاجروں نے بتایا کہ اس واقعہ کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ہوا ہے۔ حیدرآبادضلع فائرعہدیداروینکنا نے بتایا کہ ایک بجے شب کے بعد یہ واقعہ پیش آیا اوردو بجے کے بعد فائراسٹیشن کو آگ کے واقعہ کی اطلاع ملی۔

فوری طورپرمغلپورہ کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیشنوں کی 14گاڑیوں کے ذریعہ آگ بجھانے کا کام انجام دیاگیا۔آگ بجھانے میں فائربریگیڈ کے عملہ کو کافی دشواری کا سامنا کرناپڑاکیونکہ اس علاقہ میں تنگ گلیاں ہیں۔

فائربریگیڈ کے عملہ نے متصل عمارت پر چڑھ کرپانی کے انتظام کو یقینی بنایا۔عمارت کی دوسری اورتیسری منزل پر ہی آگ لگی۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عمارت کی ان منزلوں پر کپڑوں کی دکانات تھیں۔آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ رمضان کے پیش نظر کپڑے کی دکانوں کے مالکان نیا اسٹاک لے کر آئے جنہوں نے اس واقعہ پر مایوسی کااظہار کیا۔

پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ ابتدائی اندازہ کے مطابق مالی نقصان کافی زیادہ ہوا ہے جس کا تخمینہ لگایاجارہا ہے۔

پولیس کا خیال ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم اس کی جانچ کی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیاگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *