مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاانی نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے مارچ میں شرکت کی
آج ایران کی شاہراہوں کی فضا 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کا منظر پیش کر رہی تھی- آج بائیس بہمن کی ریلیوں کےشرکا اپنے وطن سے محبت، باہمی اتحاد و یگانگت، ہمدردی ، ملک اور اسلامی نظام سے وفاداری کا اظہار اور امریکہ کے سازشی اقدامات پر نفرت و بیزاری کا اعلان کر رہے تھے- ریلیوں کے شرکا نے اپنی شرکت سے یہ ثابت کردیا کہ انقلاب اور نظام کے دشمنوں کے وسیع منفی پروپیگنڈوں کے باوجود ہر سال اس دن کو ایران کے عوام بھرپور جذبے اور جوش و خروش سے مناتے ہيں اور اس میں ہر سال اضافہ ہی ہو رہا ہے۔
ریلیوں کے دوران ایران کی فضا اللہ اکبر اور امریکا مردہ باد و اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔