تلنگانہ: پالتوبلی کے مسئلہ پر دوخاندانوں کا جھگڑا پولیس اسٹیشن تک پہنچ گیا

حیدرآباد: پالتوبلی کے مسئلہ پر دوخاندانوں کا جھگڑا پولیس اسٹیشن تک پہنچ گیا جس کے بعد پولیس نے بلی کوضبط کرلیا اوراس کا ڈی اے این فارنسک لیب میں کروانے کا فیصلہ کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے میر باغ کالونی کی ساکن ایک خاتون جس کی شناخت پشپا لتا کے طورپر کی گئی ہے، ایک سال پہلے سے ایک دودھیا سفید رنگ کی بلی پال رہی تھیں۔ تقریباً 6ماہ قبل وہ بلی ان کے گھر سے لاپتہ ہو گئی۔

حال ہی میں ان کے پڑوسی کے گھر میں اسی سے مشابہہ بھورے رنگ کی ایک بلی نظر آئی۔ پشپا لتا کا دعویٰ تھا کہ وہی بلی ان کی ہے اور اس کا رنگ تبدیل کر دیا گیا ہے تاہم پڑوسیوں نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے بحث وتکرار شروع کر دی۔

جب معاملہ کسی نتیجہ پرنہیں پہنچا تو پشپا لتا نے ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور پولیس سے درخواست کی کہ کسی بھی طرح سے اس کی بلی اس کو واپس دلائی جائے۔پولیس نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس معاملہ کی جانچ شروع کی۔

بلی کے بالوں کے نمونے ایک وٹرنری ماہر کے ذریعہ حاصل کئے گئے اور انہیں فارنسک لیب بھیج دیا گیا۔ لیب کی رپورٹ آنے کے بعد پولیس اس بلی کے تنازعہ کو ختم کرے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بلی کا جھگڑا اب مقامی سطح پر وائرل ہوگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *