[]
حیدرآباد: بی آر ایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے کمی کے فیصلہ کو مضحکہ خیز قرار دیا۔
مرکزی حکومت کے فیصلہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹر ایکس پر تبصرہ کیا کہ بی جے پی حکومت نے پہلے قیمتوں میں 800 روپے کااضافہ کر دیا اور اب قیمتوں میں کمی کے نام پر محض 200 روپے کمی کی ہے جو عوام سے بھونڈا مذاق ہے۔
مرکزی حکومت نے منگل کو ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں نظرثانی کا اعلان کرتے ہوئے 14.2 کیلوگیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت راشٹرا سمیتی کی رکن کونسل نے کہاکے مرکز کا فیصلہ سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے کیا گیا ہے۔
بی جے پی آئندہ عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کی ہے۔ پہلے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 800روپے تک کا اضافہ کیا گیا اور پھر اسے 200 روپے تک کم کرنے کا ناٹک کیا جا رہا ہے۔ یہ تحفہ نہیں بلکہ عوام کے جذبات اور جیبوں کو جلانے کے مترادف ہے۔