اس سیشن میں ہی پارلیمنٹ میں نیا انکم ٹیکس بل پیش کیا جائے گا: سیتا رمن

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی کابینہ نے نئے انکم ٹیکس بل کو منظوری دے دی ہے، جو چھ دہائی پرانے انکم ٹیکس ایکٹ کی جگہ لے گا۔

محترمہ سیتا رمن نے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سنجے ملہوترا کی موجودگی میں مرکزی بینک کی گورننگ کونسل کے اراکین کے ساتھ بات چیت کے بعد عام بجٹ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ اب اسے پارلیمنٹ میں رکھا جائے گا، جہاں سے یہ بل پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔

کمیٹی کی طرف سے واپس آنے کے بعد بل کو دوبارہ پارلیمنٹ میں رکھا جائے گا اور پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد یہ بل نافذ العمل ہو گا۔

واضح رہے کہ نیا بل چھ دہائیوں پرانے قانون کی جگہ لے گا۔

نئے بل کا مقصد براہ راست ٹیکس قوانین کو سمجھنے کو آسان بنانا ہے اور اس میں کوئی نیا ٹیکس بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے۔

اس میں التزام اور وضاحتیں یا طویل جملے نہیں ہوں گے۔

محترمہ سیتا رمن نے بجٹ 2025-26 میں اعلان کیا تھا کہ نیا ٹیکس بل پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *