بوسٹن: سائنس دانوں نے سور کے جِین میں تبدیلی کرکے اس کے گردے کی انسان میں کامیابی کے ساتھ پیوند کاری (ٹرانسپلانٹیشن) کر دی ہے۔ ابھی مریض پوری طرح سے صحت مند ہے اور اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر جا چکا ہے۔ اس کامیابی سے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں کڈنی فیل ہونے کا سامنا کر رہے لاکھوں مریضوں کے لیے امید کی ایک شمع روشن ہو گئی ہے۔ اب انہیں پیوند کاری کے لیے لمبا انتظار کرنا نہیں پڑے گا۔
ڈاکٹروں نے جنوری مہینے میں سور کے گردے کو 66 سال کے شخص میں کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ یہ گردہ ایسے سور کا ہے جس کے جِین میں تبدیلی کی گئی تھی۔ مریض کی کڈنی فیل ہو گئی تھی۔ میساچوسیٹس جنرل ہاسپیٹال نے جمعہ کو یہ معلومات فراہم کرائی۔