ہر مرکز پر پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ پولنگ ایجنٹس کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ انتخابی مبصرین اور مائیکرو آبزرور بھی اپنی جگہ لے چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گنتی کے لیے 5,000 اہلکار تعینات کیے ہیں، اور ہر مرکز پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔