![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/Screenshot_2025-02-07-19-45-18-94_40deb401b9ffe8e1df2f1cc5ba480b12-780x470.jpg)
حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے نئے فوڈ سیکیورٹی (راشن) کارڈس کی اجرائی اور موجودہ کارڈس میں خاندان کے افراد کے اضافہ کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری احکامات کے مطابق
ریاست بھر کے می سیوا سینٹرس کے ذریعہ یہ درخواستیں داخل کی جا سکتی ہیں تاکہ مستحق افراد کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔ کمشنر سیول سپلائیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت نے ایک کابینی سب کمیٹی تشکیل دی ہے جو نئے راشن کارڈس کے لیے اہلیت کے معیار اور درخواست کے عمل کا جائزہ لے گی۔ اس کمیٹی کی سفارشات کو 4 جنوری 2025 کو کابینہ نے منظور کر لیا ہے جس کے بعد اس عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
چیف سیکریٹری نے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اندراماں مکانات اور اندراماں آتمیہ بھروسہ اسکیموں کے ساتھ ساتھ راشن کارڈس کی اجرائی اور موجودہ کارڈس میں افراد کے اضافہ کے عمل کو تیزی کے ساتھ مکمل کریں۔ حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ درخواستیں پرجا پالانا سیوا کیندر کے ذریعہ بھی داخل کروائی جا سکتی ہیں تاکہ عوام کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔