روس-یوکرین جنگ میں 59 سری لنکائی باشندے ہوئے ہلاک، وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پارلیمنٹ کو کیا مطلع

سری لنکا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ رواں سال 20 جنوری تک موصول ہوئی جانکاری کے طمابق 554 لوگوں کو روسی فوجی خدمات کے لیے بھرتی کیا گیا تھا، ان میں سے کم از کم 59 لوگ مارے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>یوکرین-روس جنگ، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>یوکرین-روس جنگ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

یوکرین-روس جنگ، تصویر آئی اے این ایس

user

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو مہینوں گزر چکے ہیں، لیکن اب بھی یہ ختم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ روس مختلف ممالک کے شہریوں کو اپنی فوج میں شامل کر رہا ہے، اور نتیجہ یہ ہے کہ ان بیرون ملکی شہریوں کی بھی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے اس سلسلے میں ایک اہم جانکاری پارلیمنٹ کو دی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ روس-یوکرین جنگ میں اب تک کم از کم 59 سری لنکائی باشندے ہلاک ہوئے ہیں۔

7 فروری کو پارلیمنٹ میں جانکاری دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ یوکرین جنگ میں روس کے لیے لڑتے ہوئے 554 سری لنکائی افراد میں سے کم از کم 59 مارے جا چکے ہیں۔ ان سبھی لوگوں کو روسی فوجی خدمات کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال 20 جنوری تک جو جانکاری موصول ہوئی ہے، اس کے مطابق 554 سری لنکائیوں کو روسی فوج میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ بھرتی روس کی طرف سے جبراً کی گئی تھی۔ جو سری لنکائی ابھی جبراً روسی فوج میں رکھے گئے ہیں، انھیں واپس بھیجنے کے لیے کولمبو اور روس کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

سری لنکائی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے سفارتی مشنوں نے اموات کی تصدیق کی ہے۔ حکومت جنگ میں شال سری لنکائیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدام کر رہی ہے اور اس معاملے پر روسی افسران کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی سری لنکائی سفیر کے ذریعہ ہلاک لوگوں کے بارے میں زیادہ جانکاری حاصل کرنے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ سری لنکا نے روس پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ جنگ میں لڑنے کے لیے سری لنکائیوں کی بھرتی کرنا بند کرے۔ سری لنکائی پولیس نے گزشتہ سال 2 سبکدوش جنرلوں اور 6 دیگر کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر ناجائز طریقے سے روس کے لیے بھاڑے کے فوجیوں کی بھرتی کا عمل انجام دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ مقامی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد عام لوگوں کو ہونے والی مشکلات نے سبکدوش فوجیوں کو دونوں فریقین کے لیے جنگ لڑنے پر راغب کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *