![آیوشمان یوجنا ہے دنیا کی سب سے بڑی صحت اسکیم : نڈا](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/02/NADDA-1.gif)
نئی دہلی: لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت جے پی نڈا نے کہا کہ آیوشمان یوجنا صحت کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی اسکیم ہے۔ جو لوگ پہلے پیسے کی کمی کی وجہ سے علاج کے لیے اسپتال نہیں جا سکتے تھے اب اس اسکیم کے تحت اسپتالوں میں علاج کروا رہے ہیں۔
ملک کی 40 فیصد آبادی کو آیوشمان بھارت کے تحت کور کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اسکیم ہے اور 2018 تک اس میں 35 لاکھ کارکنان جڑے ہوئے تھے۔
آیوشمان بھارت کے تحت ملک میں کل 61 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو صحت خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 8.6 کروڑ لوگوں کو اسپتال فائدہ پہنچاچکے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت ملک میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی جان بچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائی پاس سرجری جیسی سہولیات 30000 اسپتالوں کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔
اگر اس پر کوئی مسئلہ اس پر آتا ہے تو ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسے حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مرکزی حکومت تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے اور رقم بھی وقت پر ادا کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت کے تحت اسپتالوں میں ان غریبوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو اسپتال جانے سے کتراتے تھے۔