![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG_20250206_234625-780x470.jpg)
تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے کوکنتلہ منڈل کے تیروملاپور گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنی بیٹی کو مسلسل پریشان کرنے والے شخص کو قتل کر دیا۔
ڈی ایس پی وینکٹیشورلو کے مطابق، نندی کوٹکور گاؤں کے رہائشی شیخ عبدالرحمان کی بیٹی کو علی خان نامی شخص کافی دنوں سے ہراساں کر رہا تھا۔ علی خان کی ان حرکتوں سے تنگ آ کر لڑکی اپنے رشتہ داروں کے گاؤں، تیروملاپور، چلی گئی۔ تاہم، علی خان وہاں بھی پہنچ گیا، جس کے بعد عبدالرحمان اور علی خان کے درمیان سخت جھگڑا ہوا۔
غصے میں آ کر، عبدالرحمان نے جمعرات کی سہ پہر تقریباً تین بجے علی خان پر لوہے کی راڈ اور پتھر سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی وینکٹیشورلو نے بتایا کہ پولیس نے علی خان کے رشتہ داروں کی شکایت پر کیس درج کر لیا ہے
اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مہبب نگر ضلع کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ علاقے میں سنسنی کا باعث بن چکا ہے، اور پولیس معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔