سیف علی خان پر حملہ: ملزم شریف الاسلام کی آرتھر روڈ جیل میں شناخت پریڈ مکمل

پولیس کے مطابق، 16 جنوری کی رات کو سیف علی خان پر ان کے باندرہ واقع گھر میں حملہ ہوا تھا۔ حملہ آور نے چاقو کے وار کیے، جس کے نتیجے میں اداکار کے جسم پر گہرے زخم آئے۔ فوری طور پر انہیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ چاقو کا ایک ٹکڑا ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب موجود تھا، جسے نکال دیا گیا۔

معاملے کی تفتیش کے دوران پولیس نے 19 جنوری کو ملزم شریف الاسلام کو تھانے سے گرفتار کیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ وہ بنگلہ دیش کا شہری ہے اور غیر قانونی طور پر ہندوستان میں مقیم تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *