غازی آباد میں سیاحوں کی گاڑی کے بریک فیل ہونے سے آٹھ زخمی

نینی تال: اتراکھنڈ کے نینی تال میں بدھ کی رات دہلی-غازی آباد سے سیاحوں کو لے جانے والی کار کی بریک فیل ہو جانے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے کچھ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی سے آنے والے سیاحوں کی ارٹیگا کار نمبر ایچ آر51 سی ای 1024 نینی تال سے کالاڈھونگی جا رہی تھی۔ اس دوران جیسے ہی کار نلنی کے قریب پہنچی اس کے بریک فیل ہو گئے اور کار سڑک پر الٹ گئی۔

منگولی چوکی پولیس انچارج بھوپیندر مہتا کی قیادت میں موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نکال کر کالاڈھونگی اسپتال پہنچایا۔

گاڑی میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں میں دیپالی شرما، امبیکا شرما، رچیت شرما، امت شرما، کرشنا نگر، باگو، غازی آباد، یوپی، پارول شرما، ہیما شرما، کارتک شرما، دہلی اور ڈرائیور جیت رام، فرید آباد، ہریانہ شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *