طلبہ ، امتحانات تک اسمارٹ فون اور سوشیل میڈیا سے دور رہیں : رکن کونسل عامر علی خان

حیدر آباد – 5 فروری (پریس نوٹ ) کانگریس رکن کونسل عامر علی خان نے ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کے پیش نظر طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کرده امتحانات کے انتظام تک اسمارٹ فونس کہ اور سوشیل میڈیا سے دور رہیں

 

اور اپنی ساری توجہ امتحانات کی تیاری پر مرکوز کریں۔ عامر علی خاں نے بتایا کہ یہ دو امتحانات ہر طالب علم کیلئے زندگی کا اہم مرحلہ ثابت ہوتے ہیں، لہذا طلبہ اپنی دیگر تمام مصروفیات فنکشنس ، کھیل کود، موبائل فون کے استعمال ، ٹی وی پروگرامس، سوشیل میڈیا کی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں۔

 

ماضی کے نتائج گواہ ہیں کہ جو طلباء و طالبات سوشیل میڈیا سے دور رہتے ہوئے تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ، ان کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کہ اسٹیڈیز کیلئے پہلے ٹائم مینجمنٹ بنائیں اور راتوں میں دیر تک جاگتے ہوئے پڑھنے کے بجائے علی اصبح اُٹھ کر پڑھنے کی عادت ڈالیں ۔

حکومت کی جانب سے دسویں اور انٹر میڈیٹ طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے خصوصی کلاسیس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ طلبہ کو چاہیئے کہ اس سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔ پری فائنل امتحانات عملی تیار کرنے کیلئے جن مضامین میں مارکس کم ہیں، اُن میں بہتری لانے کیلئے مزید محنت کریں۔ کانگریس ایم ایل سی عامر علی خان نے ٹیچرس کو بھی مشورہ دیا کہ وہ طلبہ کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور ساتھ ہی ریاست میں دسویں اور انٹر کے نتائج کے تناسب میں اضافہ کیلئے تمام تر کوششیں کریں۔

 

ساتھ ہی انہوں نے والدین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں پر امتحانات میں بہتر نتائج کیلئے دباؤ نہ ڈالیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ عامر علی خان نے کہا کہ کبھی بھی محنت رائیگاں نہیں جاتی، اور جو طلباء و طالبات اپنا %100 پڑھائی میں لگاتے ہیں، کامیابی اُن کے قدم چومتی ہے۔ شاندار نتائج کیلئے سب سے اہم نمازوں کی پابندی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *