مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد نے ایک بیان جاری کر کے غزہ کے باشندوں کو بے دخل کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیان کو بالفور اعلامیہ کی نئی ظالمانہ شکل قرار دیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کی حکومت صیہونی رژیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی، جبری بے دخلی اور ناجائز قبضے کی حمایت کرکے بدترین جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔
تحریک اسلامی جہاد نے کہا کہ ٹرمپ، خطے کے اسلامی ممالک کو ہتھیانے، صہیونی قبضے کو وسعت دینے اور غزہ کے باشندوں کو بے گھر کرنے کا خطرناک منصوبہ رکھتے ہیں۔ تاہم فلسطینی قوم اور مزاحمت ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کا پہلے سے زیادہ عزم اور جذبہ رکھتی ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سازشی منصوبے کے خلاف ڈٹ جائیں جو خطے کی تمام اقوام کو نشانہ بناتا ہے اور آنے والے خوف ناک خطرات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ٹرمپ کا بیان خطے میں امریکی صیہونی منصوبے کی استعماری نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔