اسماعیلی برداری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے سانحہ ارتحال پر گولڈن جوبلی ہائی اسکول نظام آباد ادارے کی جانب سے اظہارِ تعزیت
پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو خراج عقیدت
نظام آباد:5/ فروری (اردو لیکس) اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے سانحہ ارتحال پر
نادر علی راجا جانی
کرسپانڈنٹ گولڈن جوبلی ہائی اسکول انگلش میڈیم و اُردو میڈیم نظام آباد نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ بین الاقوامی طور پر روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی جانب سے انجام دی گی فلاحی ، سماجی ، تعلیمی اداروں بالخصوص اسماعیلیہ برادری کی ترقی و فلاح وبہبود کے لئے انجام دی گی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا علاوہ ازیں
گولڈن جوبلی ہائی اسکول ، اساتذہ کرام ، غیر تدریسی عملے کے بشمول طلباء و طالبات کی جانب سے پرنس کریم آغاخان کے انتقال ملال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ واضح رہے کہ
پرنس کریم آغا خان کا سانحہ ارتحال پرتگال کے دارالحکومت لیزبن میں بعمر 88 سال میں ہوا